صدر آصف زرداری کا یوم شہدائے پولیس پر شہداء کو خراجِ عقیدت

August 04, 2024

صدرِ مملکت آصف علی زرداری ـــ فائل فوٹو

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہدہشت گردی کے خلاف کامیابی میں پولیس فورس کا نمایاں کردار ہے۔

آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ قوم کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس اہلکاروں کی بے مثال جرأت اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کے شہداء نے گراں قدر خدمات انجام دیں۔

صدرِ مملکت کا کہنا ہے کہ پوری قوم کو اپنے بہادر شہداء پر فخر ہے، پولیس نے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ پولیس کے جوان ملک کے مختلف حصوں میں سماج دشمن عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ میں پوری قوم کی جانب سے پولیس شہداء کو خدمات اور قربانیوں پر سلام پیش کرتا ہوں۔