نعمان اعجاز کے انسٹا پیغام نے عائشہ ملک کو جذباتی کردیا

August 05, 2024

کولاج بشکریہ ناستٓگرام اکاؤنٹس

پاکستانی معروف سینئر اداکار نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر نیا پیغام شیئر کیا ہے جس پر سابقہ اداکارہ عائشہ ملک المعروف عائشہ خان جذباتی نظر آ رہی ہیں۔

لیجنڈری اداکار نعمان اعجاز اکثر اوقات ہی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی تصویروں کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔

حال ہی میں اداکار نے گلابی شرٹ میں اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔

نعمان اعجاز نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ’جو آپ کے اپنے پیاروں کے ساتھ گزرے اُس ہر دن اور ہر لمحے کے لیے اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں۔‘


اداکار نے لکھا کہ ’زندگی بہت قیمتی ہے، پتہ نہیں کب بلاوا آجائے، کوشش کریں خود کو بدلنے کی، نہ کہ دوسروں کو بدلیں، ہر ایک انسان کی ایسی زندگی بھی ہوتی ہے جس کے بارے میں کوئی نہیں جانتا۔‘

نعمان اعجاز کی اس پوسٹ پر شوبز انڈسٹری کی خوبرو، سابقہ اداکارہ عائشہ ملک نے بھی تبصرہ کیا ہے۔

اسکرین شاٹ

اداکارہ عائشہ ملک نے لکھا ہے کہ ’نومی بھائی، اللّٰہ آپ کو صحت مند اور خوشیوں بھری زندگی نصیب کرے، انشاء اللّٰہ۔‘