پاک ایران بارڈر پر پھنسے 8 سو سے زائد زائرین کراچی پہنچ گئے

August 05, 2024

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

پاک ایران بارڈر پر 4 روز سے پھنسے 8 سو سے زائد پاکستانی زائرین کو کراچی پہنچا دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنرمیر جواد زہری کے مطابقپاک ایران بارڈر پر پھنسے 8 سو سے زائد زائرین کراچی پہنچ گئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر میر جواد زہری کا کہنا ہے کہ کراچی سے مال بردار گاڑیاں اشیاء خور و نوش لے کر گوادر پہنچ گئی ہیں۔

اے سی میر جواد زہری کے مطابق سربندن، پیشکان، جیونی، پسنی اور اورماڑہ میں کاروبارِ زندگی معمول کے مطابق ہے۔