سندھ میں کئی ماہ سے بند 4 گیس فیلڈز کھل گئیں

August 05, 2024

فائل فوٹو

سندھ میں کئی ماہ سے بند 4 گیس فیلڈز کھل گئیں، جس کے بعد 200 ایم ایم سی ایف ڈی گیس بحال ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق گیس فیلڈز کم گیس کھپت کے سبب کئی ماہ بند رہیں، کم کھپت کے ساتھ ایل این جی آمد سے پائپ لائنوں میں گیس حجم بڑھ رہا تھا۔

کم گیس کھپت کے سبب ایل این جی کی اسپاٹ امپورٹ بند ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف طویل مدتی کنٹریکٹ کے تحت ایل این جی امپورٹ کی جا رہی ہے۔