امریکا کے لیے پاکستان پوسٹ کے پارسلز کی بکنگ بند

August 05, 2024

فائل فوٹو

ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ نے انکوائری رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکا کے لیے پاکستان پوسٹ کے پارسلز کی بکنگ بند کر دی گئی ہے۔

انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی شپنگ کمپنیوں کو معاوضے کی عدم ادائیگی کے باعث بکنگ بند ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق آرڈر کینسل ہونے سے پاکستانی مصنوعات کی امریکا میں تجارت بند ہونے لگی ہے، امریکا کے لیے پارسلز کی بکنگ بند ہونے سے لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہو رہا ہے۔

اس حوالے سےتاجر برادری کا کہنا ہے کہ امریکا کے سوا برطانیہ اور دیگر ممالک کو پارسلز اور ڈاک کی بکنگ جاری ہے۔

تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پوسٹ کے ذریعے امریکا کے لیے سامان کی ترسیل یقینی بنائے۔