”گلاس ورکر“ نے چند روز میں باکس آفس پر ریکارڈ بنا ڈالا

August 05, 2024

فوٹو: فائل

جیو فلمز کی پیشکش اور مانو اینیمیشن اسٹوڈیوز کی تیار کردہ پاکستان کی سب سے خوبصورت فلم ”گلاس ورکر“ نے سنیما گھروں میں ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے۔

جیو فلمز اور مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے ریلیز کی جانے والی فلم نے صرف چند روز میں ڈھائی کروڑ روپے کا شاندار بزنس کرکے ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

جنگ سے تباہ حال ملک میں ”محبت“ کی دِل کو چھو لینے والی کہانی کو ہر عمر کے لوگ پسند کر رہے ہیں۔

پہلے ویک اینڈ کی طرح دوسرے ہفتے بھی سنیما گھروں میں فلم دیکھنے والوں کا رَش نظر آیا۔

یاد رہے کہ ”جیو فلمز“ اس سے قبل سنیما کی بحالی کےلیے خدا کےلیے، بول، طیفا اِن ٹربل، دی لیجنڈ آف مولا جٹ اور ڈونکی کنگ جیسی کئی مشہور اور شاہکار فلمیں پیش کر چکا ہے جنہوں نے ناظرین میں بےانتہا مقبولیت حاصل کی ہے۔