دنیا کے لمبے ترین فیتے، پیمائش جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

August 05, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

امریکی ریاست میسوری کے میوزیم نے دنیا کے سب سے لمبے جوتے کے فیتے کی نقاب کشائی کردی۔ عالمی ریکارڈ توڑنے والے فیتے کی پیمائش 2729 فٹ ہے جو لگ بھگ آدھے میل سے زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ یہ میوزیم انٹرنیشنل شو کمپنی کے سابق انیکسی میں قائم ہے، اسی عمارت کی دوسری منزل پر دی شو لیس فیکٹری ہے، جو قدیم اور نادر و نایاب مشینوں کو استعمال کرکے فنکارانہ جوتوں کے فیتے تیار کرتے ہیں۔

ان 2729 فٹ لمبے فیتوں کی فیکٹری کی قدیم مشینوں کو بنائی میں تقریباً 24 گھنٹے صرف ہوئے۔ جس کے بعد آفیشل سروے ٹیم نے اس کا معائنہ کرکے اسے سب سے لمبے شو لیس قرار دیا۔