سینیٹ میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیتی قرارداد اتفاق رائے سے منظور

August 05, 2024

فوٹو فائل

سینیٹ آف پاکستان نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیتی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی۔

حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر قرارداد پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے پیش کی۔

سینیٹ میں پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے بیروت میں حملے اور فلسطینوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیل بین الاقوامی مجرم اور دہشتگرد ریاست کا روپ دھار رہا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ اسرائیل بلاوجہ مسلم ممالک پر حملہ آور ہے، مسلم ممالک متحد ہوں اور اسرائیل کو دہشتگرد کارروائی سے روکیں، غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کو یقینی بنایا جائے۔