حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کی پوتی اپنے شہید دادا کو پکارتی رہی، جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
اسماعیل ہنیہ کی بہو ایناس ہنیہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی کی ویڈیو شیئر کردی ہے۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی ننھی پوتی گھر کی کھڑکی پر بیٹھی ہوئی ہے اور مسلسل دادا دادا کی آوازیں لگا رہی ہے۔
اسماعیل ہنیہ کی بہو بھی اپنی بیٹی کی آوازیں سن کر کافی حیران اور خوش ہوئیں۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کو کافی پسند کیا جارہا ہے اور لوگوں کی جانب سے جذباتی پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ اسماعیل ہنیہ 31 جولائی کو ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے، وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کےلیے ایران میں موجود تھے۔