حسینہ واجد کو بھارت میں محفوظ خفیہ مقام پر رہائش دیدی گئی

August 06, 2024

بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

شیخ حسینہ واجد کو بھارت میں محفوظ خفیہ مقام پر رہائش دے دی گئی ہے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں سیاسی پناہ ملنے تک شیخ حسینہ کے بھارت میں قیام کا امکان ہے۔

بنگلادیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ شیخ حسینہ کی نئی دلی میں مقیم اپنی بیٹی صائمہ واجد سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

قبل ازیں بنگلا دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھارت پہنچیں تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شیخ حسینہ واجد فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھارتی شہر اگرتلہ پہنچیں، بھارت شیخ حسینہ کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔