بنگلادیش کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، امریکا

August 06, 2024

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا بنگلادیش کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ بنگلادیش میں تمام فریقین مزید تشدد سے باز رہیں۔

میتھیو ملر نے کہا کہ بنگلادیش میں عبوری حکومت کے قیام کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اقتدار کی منتقلی بنگلادیش کے آئین کے مطابق ہونی چاہیے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے مزید کہا کہ بنگلادیش میں احتجاج کے دوران ہونے والی ہلاکتوں پر شدید افسوس ہے۔