کراچی، بجلی کی اعلانیہ، غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، بارشوں میں مزید اضافہ

August 06, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ طویل اور مختصر مدت کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس میں حالیہ مون سون باشوں کے دوران مزید اضافہ ہوگیا ہے ، حتیٰ کہ لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو بھی ملیر، بلدیہ ٹاؤن، ناظم آباد، لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل کالونی، لیاقت مارکیٹ، ملیر بی ایریا اور دیگر علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی گئی، جسکے نتیجے میں شہریوں کو حبس زدہ موسم میں سخت مشکلات کا سامنا رہا۔