اسد عمر کی عدالت میں طبیعت خراب، اسپتال منتقل

August 06, 2024

سابق پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اسد عمر کو سینے میں درد ہونے پر اسپتال لے جایا گیا۔

سابق وفاقی وزیر کےوکیل نے کہا کہ اسد عمر کو کمرۂ عدالت میں دل میں تکلیف ہوئی۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسد عمر کی طبیعت اب بہتر ہے، بغیر ناشتے بلڈ پریشر کی دوا لینے سے ان کی طبیعت خراب ہوئی تھی۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ اسد عمر کو دوا دی گئی ہے اب حالت بہتر ہے۔

واضح رہے کہ 9 جون کو بھی اسد عمر کیطبیعت خراب ہو گئی تھی۔

کراچی میں طبیعت بگڑنے پر اسد عمر نے ریسکیو ایمبولینس 1122 سے رابطہ کیا تھا، انہیں کمر کے درد کے باعث کلفٹن کے نجی اسپتال پہنچایا گیا تھا۔