اسد عمر کی طبیعت سنبھل گئی، اسپتال سے ڈسچارج

August 06, 2024

سابق وفاقی وزیراسد عمر کی طبیعت سنبھل گئی، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسد عمر کی ای سی جی، ایکوگرافی، خون اور دیگر ضروری ٹیسٹ کیے گئے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام ٹیسٹ کلیئر آنے پر اسد عمر کی درخواست پر انہیں ڈسچارج کیا گیا۔

واضح رہے کہ اسد عمر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

سابق وفاقی وزیر کےوکیل نے کہا تھا کہ اسد عمر کو کمرۂ عدالت میں دل میں تکلیف ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ 9 جون کو بھی اسد عمر کیطبیعت خراب ہو گئی تھی۔

کراچی میں طبیعت بگڑنے پر اسد عمر نے ریسکیو ایمبولینس 1122 سے رابطہ کیا تھا، انہیں کمر کے درد کے باعث کلفٹن کے نجی اسپتال پہنچایا گیا تھا۔