کملا ہیرس کو دھمکیاں دینے والے شخص پر فردِ جرم عائد

August 06, 2024

نائب امریکی صدرکملا ہیرس ـــ فائل فوٹو

امریکا کی ڈیموکریٹ صدارتی امیدوارکملا ہیرس کو دھمکیاں دینے والے شخص پر فردِ جرم عائد کر دی گئی۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، جمعہ کے روز ورجینیا کی عدالت نے فرینک کیریلو نامی ایک شخص پر فردِ جرم عائد کی ہے۔

عدالتی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ فرینک کیریلو نے سوشل میڈیا سائٹ ویب سائٹ ’گیٹر‘ پر کملا ہیرس کے لیے دھمکی آمیز پیغامات کی ایک سیریز پوسٹ کی تھی۔

یہ پیغامات 27 جولائی کو صدر جو بائیڈن کے صدارتی انتخابات کی دوڑ سے باہر ہونے 6 دن بعد پوسٹ کیے گئے تھے۔

فرینک کیریلو نے صرف کملا ہیرس کو ہی نہیں بلکہ امریکی صدر جو بائیڈن اور ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے کو بھی اپنے پیغامات میں نشانہ بنایا تھا۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق، فرینک کیریلو کے گھر کی تلاشی کے دوران ایف بی آئی کے ایجنٹس نے ایک رائفل اور ایک ہینڈگن بھی برآمد کی۔