بیرسٹر گوہر کی شیر افضل مروت کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی دعوت

August 06, 2024

شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت کا نوٹیفکیشن جاری ہونا غلط فہمی ہے، بیرسٹر گوہر - فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے شیر افضل مروت کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی دعوت دے دی۔

شیر افضل مروت سے ملاقات کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میں تو کہتا ہوں ابھی چلیں۔

انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت کا نوٹیفکیشن جاری ہونا غلط فہمی ہے، انکا معاملہ ہمارا پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت ہمارے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔ دو دن صبر کر جائیں آپ کو اچھی خبر ملے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہاں تو آئینی ترامیم بدل جاتی ہیں، یہ تو پھر ایک نوٹیفکیشن ہے۔

شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر کے جواب کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بیرسٹر گوہر اور بانی پی ٹی آئی پر پورا بھروسہ ہے۔