سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہمارے تحفظات ہیں، طارق فضل چوہدری

August 06, 2024

سپریم کورٹ کے دو ججز کا اختلافی نوٹ آیا، طارق فضل چوہدری - فوٹو: فائل

رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہسپریم کورٹ کے فیصلے پر ہمارے تحفظات ہیں۔ہم نے ریاست کو بچانے کےلیے سیاست کو قربان کیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے دو ججز کا اختلافی نوٹ آیا۔

انکا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے کچھ لوگ بنگلادیش کی صورتحال پر بات کر رہے ہیں۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستانی افواج کا دہشت گردی کے خلاف جنگ اور ملکی سلامتی کے حوالے سے اہم کردار رہا ہے۔ پاکستانی افواج کی ملک کےلیے قربانیاں ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ 2018 کے بعد تحریک انصاف نے سیاست کو تقسیم در تقسیم کیا، 2018 کے بعد جو تبدیلی آئی وہ کیا تھی؟ وہ سیاست میں انتشار اور نفرت لے کر آئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تقسیم گلی محلے کی سطح پر لائی گئی۔ کوئی بھی لیڈر قوم کو تقسیم کرنے کے بارے میں نہیں سوچ سکتا۔

طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت ماضی اور آج بھی کارکردگی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ کی حکومت سب اتحادیوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے، ہم نے ریاست کو بچانے کےلیے سیاست کو قربان کیا ہے۔