رومانیہ کے وزیر اعظم کا اولمپکس کی اختتامی تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان

August 07, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) رومانیہ کے وزیر اعظم مارسیل شولاکو نے اولمپکس گیمز جمناسٹک ایونٹ میں ان کے کھلاڑیوں کے خلاف غلط فیصلے اور انہیں میڈلز سے محروم کرنے پر اولمپک کی اختتامی تقریب کےبائیکاٹ کا اعلان کیا ہے،رومانیہ کی باربوسو کے حق میں ابتدائی طور پر کانسی کےتمغہ کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم بعد میں فیصلہ بدل دیا گیا اور انہیں میڈل سے محروم کردیا گیا۔