ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ایونٹ، قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری

August 06, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں ایشیئن چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری ہے۔ تربیتی کیمپ میں صبح اور شام کے سیشن کے دوران کھلاڑیوں کو فزیکل ٹریننگ پر خاص توجہ دی جارہی ہے ۔اس موقع پر کیمپ کمانڈنٹ اولمپین محمد عثمان شیخ نے بتایا کہ بیشتر پلیئر ملتان میں جاری میپکو ہاکی گولڈ کپ میں مصروف تھے جسکا اختتام ہوگیا ہے اب وہ تمام پلیئرز بھی کیمپ جوائن کریں گے۔ اس موقع پر کیمپ کمانڈنٹ اولمپین محمد عثمان شیخ ،کوچ اولمپین زیشان اشرف سمیت دیگر آفیشلز و کھلاڑی موجود ہیں۔