اسٹریٹ چلڈرن فٹ بال، پاکستانی ٹیموں کو شکست

August 06, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناروے میں اسٹریٹ چلڈرن فٹ بال کپ میں پاکستان کی دونوں ٹیموں کو شکست کا سامنا رہا۔ انڈر 15پاکستانی ٹیم کو فائنل میں شکست جبکہ انڈر 17 میں اسٹریٹ چائلڈ ٹیم تیسری پوزیشن کا میچ بھی ہار گئی۔