45 برس چرچ میں گزارنے کے بعد ’’پادری‘‘ کا قبول اسلام

August 07, 2024

میلبورن( نیوز ڈیسک)آسٹریلوی پادری گولڈ ڈیوڈ نے زندگی کے 45سال چرچ میں وقف کرنے کے بعد اسلام قبول کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، گولڈ ڈیوڈ نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام عبدالرحمٰن رکھا ہے۔ رپورٹ میں بتایا ہے کہ گولڈ ڈیوڈ اپنے بہنوئی کے جنازے میں شرکت کے لیے پرتھ کے سفر کے دوران اسلام سے اس وقت متاثر ہوئے جب اُنہوں نے پرتھ کی مرکزی مسجد سے محض 150میٹر کے فاصلے پر ایک ہوٹل بک کیا۔پرتھ کی مرکزی مسجد کے قریب قیام کے دوران اچانک ان کا دل چاہا کہ وہ اس مسجد میں جائیں جس کے بعد وہ مسجد میں گئے اور وہاں کے امام سے ملاقات کی جنہوں نے اُنہیں تحفے میں قرآن پاک دیا۔اس حوالے سے گولڈ ڈیوڈ نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ برسوں سے میرے پاس قرآن مجید رکھا ہوا ہے لیکن بمشکل اسے چھوا اور کبھی پڑھا نہیں لیکن پرتھ میں مسجد سے جب میں واپس ہوٹل میں گیا تو گھٹنے ٹیک کر خدا سے دعا کی کہ مجھے مکمل سچائی دکھا، اسلام سچ ہے یا نہیں۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ میں نے گھٹنے ٹیک کر دعا کی پھر میں نے بیٹھ کر قرآن پڑھا اور اسے پڑھتے ہوئے مجھے فکری، جذباتی اور روحانی طور پر احساس ہوا کہ یہ خدا کا سچا کلام ہے۔