کراچی، فائرنگ کے واقعات میں نوجوان سمیت 3 افراد جاں بحق

August 07, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں نوجوان سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا، ڈاکس تھانے کی حدود میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے دو سگے بھائی ، جونیجو ٹائون میں 18سالہ نوجوان جاں بحق ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکس تھانے کی حدود ماڑی پور نالہ اسٹاپ ریلوے پھاٹک کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے2سگے بھائی 55سالہ لائیق زمان ولد بسم اللہ خان اور 50سالہ عدیل ولد بسم اللہ خان ہلاک اور 30سالہ نعمان ولد نور زمان زخمی ہوگیا،فائرنگ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر لاشوں اور زخمی شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا ،ایس ایس پی کیماڑی کپٹن (ر) فیضان علی نے بتایا ہےکہ فائرنگ کا واقعہ کانٹا کاروبارپر شراکت داری میں تنازعہ کے باعث پیش آیا ایک پارٹی کےمسلح افراد نے منگل کو دوسری پارٹی پر فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے ہیں ،ملزمان کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔