رواں ماہ سولر پینل کی فراہمی شروع کردی جائے گی‘ ناصر شاہ

August 07, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر توانائی سیدناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ رواں ماہ اگست میں ہی سولر پینل کی فراہمی شروع کردی جائے گی‘ جلد ہر ایک ڈویژن اور ڈسٹرکٹ میں سولر پینل کی تقسیم کا سلسلہ شروع کیاجائےگا۔یہ بات انہوں نے مفت سولر فراہمی منصوبہ سے متعلق اجلاس سے خطاب میں کہی‘اجلاس میں ورلڈ بینک کے تعاون سے سولر پینل کی فراہمی پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔