جے ایس ایم یو اور جے پی ایم سی میں طبی تعلیم اور تربیت میں تعاون بڑھانے کا معاہدہ

August 07, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (جے ایس ایم یو) اور جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) نے طبی تعلیم اور تربیت میں تعاون کو بڑھانے کے اپنے عزم کو باضابطہ شکل دی۔ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب جے ایس ایم یو میں منعقد ہوئی جو جے پی ایم سی میں تدریسی سرگرمیوں کے معیار کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ مفاہمتی یادداشت پر جے پی ایم سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول اور جے ایس ایم یو کے رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان نے دستخط کیے جبکہ میڈیسن کے ڈین اور سندھ میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر مسرور احمد اور بیسک میڈیکل سائنسز کے ڈین پروفیسر محمد اظہر مغل نے بطور گواہان دستخط کیے۔