کراچی(اسٹاف رپورٹر)میمن گوٹھ پولیس نے مبینہ طور پر منشیات سپلائی میں 2ملزمان کو گرفتار کرکے 50کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔پولیس کے مطابق میمن گوٹھ پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر لنک روڈ نیسلے کمپنی کے قریب کارروائی میں 02 ملزمان زاہد اور حسن کو گرفتار کیا‘گرفتار ملزمان چرس شہر کے مختلف علاقوں میں رکشے کے ذریعے سپلائے کرتے تھے۔