مشرق وسطیٰ میں امریکی اہلکاروں پر حملے برداشت نہیں کریں گے، آسٹن

August 07, 2024

فائل فوٹو

امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں امریکی اہلکاروں پر حملے برداشت نہیں کرے گا۔

لائڈ آسٹن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ عراق میں امریکی فوجیوں پر حملے کے پیچھے ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کا ہاتھ تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عراق کی الاسد ایئر بیس پر راکٹ حملہ کیا گیا جس میں متعدد اہلکار زخمی ہوئے تھے۔