اقراء کنول کو شوہر کی جانب سے گھر کا تحفہ مل گیا

August 07, 2024

کولاج بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ

معروف یوٹیوبر اقراء کنول کو شوہر، اریب پرویز نے تحفے میں گھر (اپارٹمنٹ) دے دیا۔

اقراء کنول نے اپنے یوٹیوب چینل پر نیا وی لاگ شیئر کیا ہے۔

19 منٹ 43 سیکنڈ کے اس وی لاگ میں اقراء کنول اور اُن کے شوہر اریب نے اپنا نیا گھر دکھایا ہے جو کہ فی الحال زیرِ تعمیر ہے۔

اقراء کنول کو اُن کے شوہر نے یہ گھر بطور تحفہ دیا ہے جو کہ یوٹیوبر کے لیے ایک سرپرائز تھا۔

اقراء کنول کا شوہر کی جانب سے ملنے والا یہ سرپرائز اور تحفہ بطور وی لاگ یوٹیوب پر اپلوڈ کرنا ہی تھا کہ یہ خبر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا صارفین یوٹیوبر کے اس نئے وی لاگ پر اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔


صارفین کا کہنا ہے کہ اقراء کنول اپنے شوہر سے زیادہ کماتی ہیں، اریب نے اپنی اہلیہ کو اُن کی ہی پیسوں سے تحفہ دیا ہے۔

کسی صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اریب پرویز اس عمر میں ایسا کونسا کاروبار کر رہے ہیں کہ انہوں نے اہلیہ کو اتنا مہنگا گھر بطور تحفہ دیا ہے۔