بابر اعظم نے ارشد ندیم سے امیدیں لگالیں

August 07, 2024

تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان کے صف اول کے ایتھلیٹ جیولین تھرور ارشد ندیم سے امیدیں جوڑ لیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کھلاڑی نے ارشد ندیم کے نام پیغام جاری کیا ہے۔

انہوں نے پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے فائنل راؤنڈ میں پہنچنے والے ارشد ندیم کو ٹیگ کرتے ہوئے انسٹااسٹوری شیئر کی ہے۔

انسٹااسٹوری میں انہوں نے پاکستانی ایتھلیٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور جیولن تھرو کے فائنل راؤنڈ میں پہنچنے پر کھلاڑی کو مبارک باد بھی پیش کی ہے۔

اس کے ساتھ ہی بابر اعظم نے ارشد ندیم سے امیدیں بھی وابستہ کرلی ہیں کہ وہ پاکستان کا سر فخر سے بلند کرکے تمغہ گھر لائیں گے۔

خیال رہے کہ کل (جمعرات) ارشد ندیم پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے فائنل راؤنڈ کھیلیں گے۔

اس سے قبل منگل کو ہونے والے جیولن تھرو کوالی فکیشن راؤنڈ میں گروپ بی میں شامل ارشد ندیم کو فائنل میں براہ راست جگہ بنانے کیلئے کم از کم 84 میٹر کی تھرو کرنا تھی تاہم انہوں نے پہلی باری میں ہی 86.59 میٹر کی تھرو کر کے کوالیفائی کرلیا تھا۔