بیٹی کی خاطر 8 برس تک ذہنی تناؤ کیلئے تھراپی کروائیں: سلمیٰ حسن

August 07, 2024

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ سلمیٰ حسن نے ذہنی تناؤ کے باعث باقاعدہ تھراپی سے گزرنے کا انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر اور نجی زندگی پر کھل کر گفتگو کی۔

دوران انٹرویو انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب ان کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ختم ہوگئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب بہت تلخ ہوگئی تھی، سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ختم ہو گئی تھی، کبھی کوئی کچھ کہتا تو صاف انکار کردیا کرتی تھی۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ انہیں جلد ہی اپنی کیفیت کا اندازہ ہوگیا، انہیں یہ بھی اندازہ ہوگیا کہ ان کی وجہ سے ان کی بیٹی فاطمہ بھی کم عمری میں بُری طرح متاثر ہو رہی ہے، صرف بیٹی کی خاطر ماہرین سے رابطہ کیا اور 8 برس تک مسلسل علاج کروایا، جس کے بعد اب بہتر ہیں۔