نوجوان بچوں کے غصے کو نظر انداز کریں، اس عمر میں ہارمونز تبدیل ہو رہے ہوتے ہیں: متھیرا

August 07, 2024

--- فائل فوٹو

پاکستانی ماڈل و ڈانسر متھیرا نے والدین کو بچوں کی پرورش کا منفرد طریقہ سکھا دیا۔

حال ہی میں انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے بیٹوں کی پرورش کے بارے میں کھل کر بات کی۔

انہوں نے والدین کو مشورہ دیا کہ جب بچے ٹین ایچ (نوجوانی کی عمر) کو پہنچیں تو ان کے رویے کو نظر انداز کر دیں، کیونکہ اس عمر میں ان کے ہارمونز تبدیل ہو رہے ہوتے ہیں، اس عمر میں غصہ ، ضد ، چڑ چڑا پن ابھر کر آرہا ہوتا ہے اس لیے اس عمر میں ان کی بعض غلطیوں اور رویوں کو نظر انداز کر دینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کی تربیت خود کرنی کے اور ان کی تربیت کیسے کرنی ہے یہ فیصلہ ہمارے ہاتھ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ والدین کو اپنی قربانیاں اپنے بچوں جتانی نہیں چاہئے کہ میں نے تمہارے لیے فلاں فلاں کام نہ چاہتے ہوئے کیا ہے کیونکہ آپ کے بچوں نے وہ قربانیاں دینے کے لیے نہیں کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کے لیے مثبت ماحول بنانا ہے تاکہ ہمارے بچے جب اس معاشرے کا حصہ بنیں تو وہ ایک مثبت انسان ہوں۔

متھیرا نے اپنا تجربہ بتاتے ہوئے کہا کہ بچوں کو پیسوں کی اہمیت سمجھانے کے لیے یہ ضروری نہیں انہیں جتائیں بلکہ ان کے سامنے بیٹھ کے تمام بلز، اخراجات کا حساب کتاب کریں تاکہ غیر شعوری طور پر انہیں پیسوں کی اہمیت کا اندازہ خود ہو۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے تین بیٹے ہیں، انہیں پاکٹ منی کے بجائے گھر کے مختلف کام کرنے کے عوض انہیں تنخواہ دیتی ہیں، جس سے وہ اپنا گزر بسر کرتے ہیں اور اس طرح بچے گھر کے کام کاج کرنے کی عادت بھی ہوگئے ہیں۔