بانی پی ٹی آئی نے مشروط معافی مانگنے کا اعلان کردیا

August 07, 2024

بانی پی ٹی آئی عمران خان ۔ فوٹو: فائل

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے مشروط معافی مانگنے کا اعلان کردیا۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پہلے 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز لائی جائیں، اگر پی ٹی آئی کے لوگ 9 مئی واقعات میں ملوث پائے گئے تو معافی مانگوں گا۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے لوگ ملوث پائے گئے تو ان کو پارٹی سے نکالوں گا اور سزا بھی دلواؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے رینجرز نے گھسیٹا، پاکستان اور عالمی سطح پر مقبول ترین شخص کی کوئی عزت نہیں، کیا آپ کا حق نہیں کہ آپ مجھ سے معافی مانگیں۔