راشد محمود لنگڑیال چیئرمین ایف بی آر تعینات، نوٹیفکیشن جاری

August 07, 2024

فوٹو بشکریہ این ڈی یو

راشد محمود لنگڑیال کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا نیا چیئرمین تعینات کردیا گیا۔

نئے چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گریڈ 21 کے راشد محمود لنگڑیال بطور سیکریٹری پاور ڈویژن خدمات انجام دے رہے تھے۔