بین الصوبائی بار کونسل کی رابطہ کمیٹی کی جسٹس منصور علی شاہ سے ملاقات

August 08, 2024

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) آل پاکستان بین الصوبائی بار کونسل کی رابطہ کمیٹی نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ سے ملاقات کی اور مبارک ثانی فیصلہ پر تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اسلام آباد بار کونسل کے اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں اسلام آباد بار کونسل کے وائس چیئرمین عادل عزیز قاضی، خیبرپختونخوا بار کونسل کے رکن احمد فاروق خٹک اور پنجاب بار کونسل کے رکن عمران اکرم بودلہ شامل تھے۔ وفد نے متعدد اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جن میں جوڈیشل کمیشن کے نئے رولز کی منظوری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلانے، تمام خالی عدالتی عہدوں پر میرٹ اور قواعد کے مطابق تعیناتیوں اور دیگر معاملات شامل تھے۔