دیوار مہربانی عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب

July 21, 2016

فیصل آباد ( خبر نگارخصوصی)سماجی تنظیم کی جا نب سے ضرورت مندوں کی امداد کے حوالے سے دیوار مہربانی کو عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کر دیا گیا ۔ زرعی یونیورسٹی روڈ پر قائم کی جا نے والی دیوار مہربانی پر مستحقین کے لئے کپڑے ، جوتے و دیگر اشیاء رکھی گئی ہیں جس کا مقصد مستحق اپنی ضرورت کی اشیاء بغیر مانگے حاصل کرلیں۔