صدرکی منظوری،الیکشن کمیشن کے4 ارکان کانوٹی فکیشن

July 25, 2016

صدر ممنون حسین کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن کے چار ارکان کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

وزارت پارلیمانی امور کے نوٹی فکیشن کے بعد الیکشن کمیشن فعال ہو گیا، پنجاب سے الطاف ابراہیم قریشی، سندھ سے عبدالغفار سومرو، خیبر پختونخوا سے خاتون رکن ارشاد قیصر اور بلوچستان سے شکیل بلوچ کمیشن کے رکن ہوں گے۔