خیبرپختونخوا میں ارکان اسمبلی کے ترقیاتی فنڈز ختم ،بلدیاتی نمائندوں کو دیں گے، عمران خان

July 26, 2016

پشا ور ( جنگ نیو ز ) چیر مین پا کستا ن تحر یک انصاف عمر ان خان نے سند ھ اور پنجا ب کے وزرائے اعلی کو چیلنج کرتے ہو ئے ارکان صوبائی اسمبلی کے ترقیاتی فنڈز روک کر بلدیاتی نمائندوں کو دینے کااعلان کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کو چیلنج کرتا ہوں ایسا کر کے دکھائیں،خیبر پختون خوا میں کسی ایم پی اے کو ترقیاتی فنڈزنہیں دیئے جائیں گے، عمران خان نے33ارب روپے بلدیات کو دینے کا اعلان کیا۔عمران خان نے دعویٰ کیا کہ بلدیات کو اتنے زیادہ فنڈز سابق جنرل پر ویز مشرف کے دور میں بھی نہیں دیئےگئے،ایم پی ایز کا کام قانون سازی ہے،ترقیاتی کام بلدیاتی نما ئند ے کریں۔فنڈزکی منتقلی میں سیاسی مداخلت بالکل بھی نہیں ہوگی۔