کراچی: پولیس کی لیاری میں کارروائی، 5 ملزمان گرفتار

July 26, 2016

کراچی کے علاقے لیاری کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرکے 5 گینگ وار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق لیاری کے سنگولین وچھانی محلے اور رانگی واڑہ میںیہ کارروائیکی گئی۔

سنگولین سے گرفتارملزمان میں مزیب،گل خان اور عبداللہ لاسی شامل ہیں، جن کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے ہے۔ملزم عبداللہ احمد علی مگسی کا پرانی سبزی منڈی کا کمانڈر ہے۔

احمد علی مگسی کے سیاسی جماعت کے سیکٹر انچارج منصور کے قتل میں بھی ملوث ہے ،جبکہ رانگی واڑہ سے بابا لاڈلہ کا عدیل اور وچھانے محلے سے لالو کو گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار ملزمان قتل، دستی بم حملوں اور بھتا خوری میں ملوث ہیں۔