نامزد میئر وسیم اختر کی عدالت میں پیشی

July 26, 2016

ایم کیو ایم کے رہنما اور کراچی کے نامزد مئیر وسیم اختر کو مزید ریمانڈ کے لیئے سندھ ہائی کورٹ پہنچا دیا گیا ،صحافی نے وسیم اختر سے سوال کیا کہ آپکو دوران ریمانڈ پر کہاں رکھا گیا ہے ،وسیم اختر نےجواب دیا کہ ٹھیک جگہ رکھا گیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں وسیم اختر نے کہا کہ سندھ کو کام کرنے والے وزیراعلیٰ کی ضرورت تھی،امید ہے بلدیاتی اداروں کو بھی اختیار ملے گا۔

سندھ کے وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کے معاملے پر کراچی کے نامزد مئیر اور ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں وزیراعلیٰ کیلئےمرادعلی شاہ کاانتخاب درست ہے۔

وسیم اختر نے کہا کہ جمہوری دور ہے،گورنر راج کا کوئی امکان نہیں، پیپلز پارٹی کا اِن ہاؤس تبدیلی لانے کا حق ہے،پیپلزپارٹی نےرابطہ کیاتورابطہ کمیٹی حمایت سےمتعلق فیصلہ کرےگی۔