فلم’رستم‘کے ٹائٹل سانگ کا مراٹھی ورژن ریلیز

July 27, 2016

اکشے کمار کی نئی رومانوی تھرلرفلم’رستم‘ کے ٹائٹل سانگ کا مراٹھی ورژن ریلیز کردیا گیا ہے۔

’رستم وہی‘کے بول پر مبنی یہ گاناجسراج جوشی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس گانے کی موسیقی مندر چولکرنے ترتیب دی ہے۔

تینو سریش دیسائی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں اکشے ایک نیوی آفیسر کا کردار نبھارہے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل الیانہ دی کروز اور ایشا گپتا مرکزی کردار میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

فلم کی کہانی 50کی دہائی میں ہونے والے ایک ایسے حادثے کے گرد گھومتی ہے جس میں ایک ایماندار نیول آفیسرکے ایم نواوتی پُر اسرار قتل کی واردات میں ملوث پایا جاتا ہے۔

فلم کی عکس بندی بھارت اور برطانیہ میں کی گئی ہے جبکہ یہ فلم رواں سال 12اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔