کراچی:شہید اہلکاروں کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار

July 27, 2016

کراچی میںصدر پارکنگ پلازا کے قریب دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونےوالےاہلکاروں کےپوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ تیار ہوگئی۔ فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکاروں کی آبائی علاقوں میں تدفین کردی گئی ۔

دونوں جوانوں کو مجموعی طور 7گولیاں لگیں،گولیاں بائیں جانب سے لگیں اور دائیں جانب سے پار ہوگئیں،شہیدعبدالرزاق کو 4 جبکہ شہید خادم حسین کو3گولیاں لگیں۔

ادھردو تھانوںمیں حدود کے تنازع کے باعث کراچی کے علاقے صدر میں اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا۔جس مقام پرفائرنگ کا آغازہوا وہ بریگیڈ تھانے کی حدود ہے، فائرنگ کے بعد گاڑی چلتی ہوئی چند گز بعد ہی صدر تھانے کی حدود میں داخل ہوگئی تھی۔

ایس پی صدر سمیع اللہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کامقدمہ سی ٹی ڈی تھانےمیں درج کیاجائے گا۔ ضابطے کی کارروائی صدر تھانے نے مکمل کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے مقام سےکوئی خول نہیں ملا، نائن ایم ایم پستول کےدوسکے ملے ہیں۔

ذرائع کے مطابق علاقے کی جیو فینسنگ کرانےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔