’جیو‘ کے تعاون سے لکس اسٹائل ایوارڈ کی تیاریاں جاری

July 28, 2016

’جیو‘ کے تعاون سے پاکستان میں ایوارڈز کا سب سے بڑا میلا سجنے کے لیے تیار ہے، لکس اسٹائل ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب میں پرفارمنس سے پہلے بڑے بڑے اسٹارز ریہرسل میں مصروف ہیں۔

اسٹیج پر پرفارمنس، نان اسٹاپ رہیرسلز اور شو بز سے وابستہ شخصیات کی مسلسل آمدمیں لکس اسٹائل ایوارڈز کی سالانہ تقریب کی تیاریاں جاری ہیں۔

ملکی ٹیلنٹ کے اس پندرہویں جشن میں اس بار بھی فلم، ٹی وی، میوزک اور فیشن کی نمایاں شخصیات بھرپور طریقے سے حصہ لے رہی ہیں۔

شو سے ایک رات قبل میزبان علی ظفر سمیت کئی ستارے ہر شعبے کی بہترین کارکردگی اور کامیابی کو منانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

’جیو‘ کے تعاون سے لکس اسٹائل ایوارڈز کی پندرہویں تقریب کا انعقاد 29 جولائی کی شام کراچی میں کیا جائے گا۔