ایکشن کامیڈی فلم ’ماسٹر مائنڈز‘ کاپہلا ٹریلر

July 29, 2016

بینک ڈکیتی کے حقیقی واقعے پر مبنی ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور امریکن فلم ماسٹر مائنڈز کا پہلاٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

جیرڈ ہیس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 1997میں نارتھ کیرولینا میں ہونے والی 17اعشاریہ3ملین ڈالر کی بینک ڈکیتی کے گرد گھومتی ہے جس میں سیکورٹی کمپنی کے گارڈز ملوث ہوتے ہیں۔

فلم میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھانے والے فنکاروں میں اووین ولسن،زاچ گالفیاناکس،کرسٹین ویگ اور جیسن سوڈیکس سمیت دیگر شامل ہیں۔

جان گولڈوائن اور لارن مائیکلز کی مشترکہ پروڈکشن 30ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔