نیو یارک میں دنیا کا سب سے مہنگا سینڈوچ

July 29, 2016

یوں تو آپ نے کئی بارمختلف ذائقوں سے بنے مزیدار اور مہنگے سینڈوچز کھائے ہونگے لیکن نیو یارک کے ایک ریسٹورنٹ نے اب دنیا کا سب سے مہنگا سینڈوچ تیارکرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے ۔

اس مہنگے ترین اور قیمتی سینڈوچ کی قیمت 214 ڈالرہے جسے فروخت کے لئے بھی پیش کردیا گیا ہے۔Quintessential Grilled Cheeseنامی یہ سینڈوچ مہنگی ترین فرنچ ڈبل روٹی، سونے کے ورق، مکھن اور نایاب پنیر سے تیار کیا جاتا ہے جسے ایک Baccaratکرسٹل پلیٹ میں رکھ پیش کیا جاتا ہے اور ساتھ ہی قیمتی اجزاء سے بنی ساس بھی کسٹمرز کو پیش کی جاتی ہے۔