فا ٹامیں تین روزہ انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی

August 28, 2016

محکمہ صحت فا ٹا کے زیر اہتمام قبائلی ایجنسیوں اور ایف آرز میں پیر سے تین روزہ انسداد پولیو مہم کل سے شروع کی جارہی ہے، مہم کے دوران 10 لاکھ 33 ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت فاٹا کے مطابق قبائلی و نیم قبائلی علاقہ جات میں کل سے انسداد پولیو مہم شروع کی جارہی ہے۔ ـ پولیٹیکل ایجنٹس ، کمشنرز اور سیکورٹی فورسز کی نگرانی میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے اور سرویلنس کا کام بھی جاری رکھا جائے گا۔

محکمہ صحت فاٹا کے مطابق انسدادپولیو مہم کے لئے تین ہزار939ٹیمیں فاٹا اورایف آرز میں پانچ سال تک کی عمر کے دس لاکھ 33 ہزار554 بچوں کو پولیوسے بچائو کی خوراک دی جائے گی۔ رواں سال فاٹا میں پولیو کا صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے جبکہ سال 2014 کے دوران 179 اور سال 2015 میں 16 کیسز سامنے آئے تھے۔