آئر لینڈ:سومو ریسلرز کاسٹیوم پہنے درجنوں افراد کی ریس

August 29, 2016

آئر لینڈمیں گذشتہ روزدرجنوں سومو ریسلرز سڑک پر نکل آئے، یہ کوئی دنگل کا اکھاڑہ نہیں سج رہا تھا بلکہ درحقیقت یہ سومو ریسلرز کے ہوا بھرے کاسٹیومز پہنے عام افراد تھے۔

آئر لینڈ کے ٹاؤن برے(Bray )کے ساحلی علاقے میں سومو ریسلرز کے کاسٹیوم پہنے درجنوں افراد نے امدادی مقاصد کے تحت ہونے والی دوسری سالانہ ریس میں حصہ لیا۔

فائیو کے (5K)چیئریٹی سومو رَن میں شامل شرکاء نے بھاری بھرکم کاسٹیوم پہن کر5کلو میٹر کے روٹ پر دوڑیں لگائیں جس سے حاصل ہونے والی آمدنی پرپل ہاؤسنگ نامی امدادی ادارے کیلئے وقف کردی جائینگی جو کینسر سے متاثر افراد کی مدد اور علاج کے اخراجات اُٹھاتے ہیں۔