بولی ووڈ فلموں کے معروف اداکاراوم پوری کی لاہور آمد

August 29, 2016

بولی ووڈ فلموں کے معروف اداکاراوم پوری ملتان سے لاہور پہنچ گئے۔وہ ان دنوں اپنی فلم’ ایکٹر ان لاء‘ کی تشہیری مہم کےسلسلے میں پاکستان آئے ہوئے ہیں۔

اوم پوری مختلف شخصیات سےملاقاتوں کےعلاوہ تقریبات میں بھی شرکت کریں گےجبکہ اپنی فلم کی تشہیری مہم کےسلسلےمیں مزیدشہروں کا دورہ بھی کریں گے۔