پیپلز بس سروس کیلئے اسمارٹ کارڈ کے ذریعے کرایہ وصولی کا آغاز

May 04, 2024

فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پیپلز بس سروس کے آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا۔

انتظامیہ کے مطابق آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم سے کارڈ کے ذریعے کرایہ ادا کیا جا سکے گا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسمارٹ کارڈ پیپلز بس سروس کے اسٹاپ پر قائم مقررہ اسٹال سے مفت حاصل کیا جا سکے گا۔

اس سے قبل وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا تھا کہ محکمۂ ٹرانسپورٹ سندھ آج سے پیپلز بس سروس کے لیے اسمارٹ کارڈ کے ذریعے کرایہ وصولی شروع کرے گا۔

شرجیل میمن نے ایکس پر جاری اعلامیے میں کہا تھا کہ افتتاحی تقریب کے مہمان خاص وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ہوں گے۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی ہے۔