میلبرن میں رنگا رنگ فیشن ویک کا آغاز

August 30, 2016

آسڑیلیا کے شہر میلبرن میں رنگا رنگ فیشن ویک کا آغاز ہوگیا، موسم بہار کی مناسبت سے ڈیزائنرز نے اپنی کلیکشن پیش کی۔

میلبرن میں سجا رنگا رنگ فیشن شو، جہاں ہر طرف بہار کے رنگ اترے ،میلبرن فیشن ویک میں دنیا بھر سے نامور ڈیزائنرز حصہ لے رہے ہیں۔

موسم بہار کی مناسبت سےسجے اس فیشن شو میں مینز وئیر اور خواتین کی خوبصورت کلیکشن پیش کی گئی،میلبرن فیشن ویک 8روز تک رنگینیاں بکھیرنے کے بعد 2ستمبر کو اختتام پذیر ہوجائے گا۔