چین کےسی پیک پر بھارت کےاعتراضات مسترد

September 01, 2016

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر اقتصادی راہداری منصوبے کی تعمیر کو آ گے بڑھائے گا۔

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے سی پیک اسلام آباد کانفرنس کے حوالے سے ایک سوال پر کہاکہ سی پیک چین اور پاکستان دونوں ملکوں کی حکومتوں کے درمیان اتفاق رائےکا نتیجہ ہے۔

جو دونوں ممالک کے درمیان باہمی روابط اور معاشی و تجارتی شعبے میں تعاون کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ مکمل عمل در آمد کے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔