شاہ راہ ……

September 23, 2016

صفورا چورنگی سے کراچی یونیورسٹی تک
سڑک پر پانچ سو بیالیس گڑھے ہیں،
تین سو تینتیس اسپیڈ بریکر،
اور گلستان جوہر سے آنے والا راستہ گلستان جوہڑ بنا ہوا ہے۔
کل گاڑی میں انگریز پروفیسر جارج میرے ساتھ تھے۔
وہ ہر اسپیڈ بریکر پر اچھلتے اور ہر گڑھے پر پھسلتے رہے۔
یونیورسٹی پہنچ کر دریافت کیا،
’’آپ کے ہاں حکومت چوروں کی ہے یا ڈاکوؤں کی؟‘‘
میں نے حیران ہوکر پوچھا،
’’آپ کو کیسے پتا چلا؟‘‘
مہمان نے کہا،
’’جو حکومت طلبہ کو یونیورسٹی تک سڑک بناکر نہیں دے سکتی،
اس کے کرپٹ ہونے میں کیا شبہ رہ جاتا ہے؟‘‘